چشتیاں شریف خضدار میں دہشت گردی کا واقعہ
چشتیاں شریف
خضدار میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی بزدلانہ وحشیانہ اور پرسوز ترین سانحہ ہے ایسے واقعات ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان کی دہشت گردانہ سوچ اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے سکول کے طالب علم ننھے پھولوں پر حملہ انسانیت سوزی کی بدترین اور درندگی کی شکل ہے خضدار میں پیش انے والے دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں شہدا کے لواحقین کہ غم میں برابر کے شریک ہیں زخمیوں کے علاج معالجے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینٹر ظفر اقبال چوہدری نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش انے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر اف کامرس نے کہا ہندوستان کی دہشت گردانہ سوچ اور اب بھی دہشت گردی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تناؤ نے دونوں ممالک کہ عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیلا ہے جس طرح ہندوستان کو نام نہاد تھانے دار بننے کے چکر میں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کشیدگی میں بدترین شکست ہوئی اخلاقی طور پر دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہونا پڑا اور پاک فضائیہ کہ جرات مندانہ کاروائیوں کے بعد بین الاقوامی دنیا کی منت سماجت کے بعد جنگ بند کروانا پڑی مودی کی نسلیں یاد رکھیں گی
ظفر اقبال چوہدری نے کہا ہندوستان دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دینے کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے کینیڈا سمیت متعدد ممالک میں ہندوستان کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے ثبوت موجود ہیں افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں صرف اپنی جنگی شکست کی خفت مٹانے کے لیے اپنے مضموم مقاصد کے لیے جدوجہد کر رہا ہے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو امن اور صلح کا خواہاں ہے مسلط کردہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا اظہار 10 مئی کی رات ہماری بہادر م*** افواج کر چکی ہیں