گلگت میں سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی۔ وزیراعلیٰ اور خاتون رکن اسمبلی کی جعلی اور نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے
گلگت میں سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی۔ وزیراعلیٰ اور خاتون رکن اسمبلی کی جعلی اور نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو داریل سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے “نوریمہ ہنزہ” کے نام سے لڑکی کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ ملزم کا نام عنایت اللہ حمزہ ولد امیر حمزہ ہے، اور اس کا تعلق داریل دیامر سے ہے۔