*قربانی کی رقم کے دوسرے مصارف جائز نہیں* جمعرات 22 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*قربانی کی رقم کے دوسرے مصارف جائز نہیں*
جمعرات 22 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
السلام علیکم و رحمۃ
آج کل ایک جدت پسند گروپ بڑی تیزی سے شدومد کے ساتھ عوام الناس کو سنت ابراہیمی سے تھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی مرضی کے منطق لگا کر اس چیز پر زور دے رہا ہے کہ قربانی میں بہت سا مال نعوذ باللہ ضائع ہو رہا ہے اور قربانی کی رقم دوسرے فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کو حلال کرار دینے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے اور مسلمانوں کو سنت ابراہیمی سے دور لیجانے کی کوشش میں ہے۔
مگر یہ لوگ بھول رہے ہیں کہ دین اسلام مکمل ہو چکا ہے اور اسکی عبادات اور اصول و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی کیونکہ شرعیت میں تبدیلی کا حق صرف رسول اللہ کو ہوتا ہے لہزا اب قیامت تک نبؤت کا سلسلہ ختم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعیت قیامت تک چلے گی اور اب اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے
یاد رہے کہ صدقہ خیرات اور اقارب کی مدد کرنے سے کون روکتا ہے بلکہ اسکی تو قرآن و سنت میں تلقین آئی ہے ان کی مدد ضرور کریں اور ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق کرتا بھی ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ظاہر میں بھی خرچ کرو اور در پردہ بھی خرچ کرو مگر قربانی کی مد سے عزیز و اقارب کی مدد کرنا کتاب و سنت سے ہرگز ثابت نہیں اگر منکرین قربانی کے علم میں نبی کریم سے کچھ منقول ہے تو ثابت کریں اور اگر حوالہ درست ہوا تو ہم ضرور مانیں گے اور یہی دین ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ
اطاعت کرو اللہ تعالی کی اور رسول کی اور جو تم پر حاکم مقرر کۓ گۓ اگر تم میں تنازع ہو جاۓ تو رجوع کرو اللہ (قرآن) اور رسول (سنت) کی طرف اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔(سورۃ النساء آیت 59)
اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ اگر نہیں جانتے تو اہل علم سے پوچھ لیا کریں۔(یعنی علماء دین سے ڈاکٹر یا سائینس دان سے نہیں)
*الدعاء*
اللہ تعالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قول و فعل پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333