گجرات پریس ریلیز () خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے
گجرات پریس ریلیز () خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے، *فیصل جنجوعہ (کووارڈینیٹر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع گجرات)*
معصوم بچوں پر حملہ کرکے ایک بار پھر سانحہ اے پی ایس دہرایا گیا ہے،حملہ میں ملوث دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،
خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے فیصل جنجوعہ نے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور بدترین دہشتگردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں پر حملہ کرکے ایک بار پھر سانحہ اے پی ایس دہراہا گیا ہے،بھارت کی پراکسی بزدل دشمن نے ایک بار پھر معصوم بچوں کا نشانہ بنایا ہے
انہوں نے کہاکہ حملہ میں ملوث دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ فیصل جنجوعہ نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف مربوط آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ معصوم شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ دے۔