عمرکوٹ سے رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری آبپاشی حکام کی نااہلی،پانی کی غیر منصفانہ تقسیم،کرپشن کےسبب آبپاشی سب
عمرکوٹ سے رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
کنری آبپاشی حکام کی نااہلی،پانی کی غیر منصفانہ تقسیم،کرپشن کےسبب آبپاشی سب ڈویژن نبی سرکنری کی کنری شاخ میں زرعی پانی کے شدید بحران کیخلاف ٹیل کے کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے،
مزید تفصیلات کے مطابق
کنری شاخ کےکاشتکاروں نے کاشتکارعلی اصغر چانڈیو، غلام قادر چانڈیو،عمران سولنگی اور صالح بھیل کی قیادت میں پانی قلت کیخلاف کنری شھرکے قریب میر موری اسٹاپ پر قیامت خیز گرمی میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا دھرنے کے باعث کنری،نبی سر،ٹالہی کی جانب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی،کنری شاخ ٹیل کے متاثرہ کاشتکاروں نےمیڈیاوالوں سےگفتگو کرتےہوئے الزامات عائدکئے کہ آبپاشی حکام کی نااہلی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، پانی چوری اور بڑے پیمانے پر کرپشن کیوجہ سے کاشتکار مرچ اور کپاس کی فصلیں کاشت نہ کر سکے ہیں اور جو فصلیں کاشت کی گئی ہیں پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ کر تباہ ہو گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ نارا کینال میں ریکارڈ 14 ہزار کیوسک پانی موجود ہے لیکن آبپاشی سب ڈویژن کنری کی شاخوں کی ٹیل میں ریت اڑ رہی ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ آبپاشی عملہ سرعام زرعی پانی فروخت کرکے ان کے حق پر ڈاکہ مار رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،کنری شاخ میں 21 اور 28 روز بعد پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مرچ کی فصل کو سات روز بعد پانی کی ضرورت پڑتی ہے،انہوں نے وزیر اعلی سندھ،صوبائی وزیر آبپاشی ودیگر اعلیٰ حکام پانی کی قلت کا نوٹس لیکر شاخ کے ابتدائی واٹر کورس میں پانی چوری رکوا کر ٹیل ایریاز میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔