November 16, 2026

میپکو سب ڈویژن میلسی کی غفلت بجلی کےکھمبوں پر بغیر پینل کے میٹر کی تنصیب آئےروز شہریوں کےمیٹر خراب ہونے لگے

IMG-20250521-WA0219

میپکو سب ڈویژن میلسی کی غفلت بجلی کےکھمبوں پر بغیر پینل کے میٹر کی تنصیب آئےروز شہریوں کےمیٹر خراب ہونے لگے
میلسی(محمدمختارسولگی) میپکوسب ڈویژن میلسی کی نااہلی اور غفلت کےباعث میلسی شہر میں بجلی کےکھمبوں پر بےہنگم بجلی کےمیٹر کی تنصیب جاری ہے۔ واپڈا کی جانب سے بجلی کےکھمبوں پر میٹر آویزاں کرنے کےلئے کئ سال قبل ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔ میٹر نصب کرنےکےلئے واپڈا کی جانب سے لوہے کافریم جس پر ترتیب کےساتھ میٹر نصب کئے جاتےہیں میپکو سب ڈویژن میلسی کو فراہم بھی کئے جارہے ہیں۔ لیکن مقامی افسران کی غفلت نااہلی اور لاپرواہی کےسبب فراہم کئے گئے پینل یاتو سفارشی افراد لےجاتےہیں یا مبینہ طور پر کرپشن کی نذر ہوجاتےہیں۔ جبکہ شہربھرمیں بجلی کےکھمبوں پر درجنوں میٹر بےہنگم طریقے سے الٹے سیدھے لٹکے ہوئے ہیں۔ آندھی بارش کےباعث اکثر میٹر خراب ہوجاتےہےہیں اور صارفین ہزاروں روپیہ جرمانے ادا کرکے بجلی میٹر دوبارہ نصب کرواتےہیں۔ میلسی کےشہریوں نے چیف میپکو انجینئر ملتان، چیئرمین واپڈا سے میلسی شہر میں بجلی کے میٹر حفاظتی انتظامات کےساتھ نصب کروانے کامطالبہ کیاہے۔