اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس،
اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی رب دینو میتلو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہباز سکھیرا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں فیلڈ وزٹس کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے گڈ گورنس اقدامات عوامی خدمت کا مظہر ہیں لہذا ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کو درپیش مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔