November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی کا دورہ، انہوں نے ایمرجنسی

IMG-20250521-WA0216

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی کا دورہ، انہوں نے ایمرجنسی میڈیکل وارڈ اور فارمیسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میڈیکل سروسز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ہسپتال کے تمام وارز میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،