*بڈھ بیر کی تاریخ کا سب سے بڑا راضی نامہ*
*25 جولائی 2024*
*تفصیلات کے مطابق بازید خیل بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والے حاجی گلاب شیر وغیرہ اور نسیم خان وغیرہ کے مابین عرصہ دراز سے چلی آرہی قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدلنے کی پروقار تقریب عمار مارکی شادی ہال نزد رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ پشاور میں منعقد ہوا*
*راضی نامے کی پروقار تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا*
*بڈھ بیر کی اصلاحی کمیٹی خلیل مہمند کے مشران نے اس راضی نامے میں کلیدی کردار ادا کیا*
*دونوں فریقین نے جرگہ مشران اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو گواہ بنا کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا اور بغل گیر ہوتے ہوئے آئندہ اَمن محبت و بھائی چارے سے رہنے کا عزم ظاہر کیا اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے*
*تنظیم کی جانب سے بانی حاجی شرف الدین صافی نے جرگہ مشران کو کامیاب راضی نامہ کرانے پر سید مبارک شاہ باچہ، مولانا عبدالجلیل، حاجی رحم دل نواز، شیخ شفیع اکبر ہزار خوانی، حاجی آفتاب خان، ایس پی زمان خان اور ڈی ایس پی ظفر خان کو صافی قوم کی روایتی پگڑیاں پہنائی اور مبارکباد پیش کی*
*تنظیم کے بانی حاجی شرف الدین صافی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے اس سے نوجوان نسل کو مستقبل قریب میں کافی فوائد حاصل ہونگے*
*انہوں نے مزید کہا کہ ہم صافی قوم اپنے بھائیوں خلیل مہمند اور بالخصوص بڈھ بیر کی اصلاحی کے مشران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے*
*اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب صافی، مرکزی ترجمان مسلم خان صافی، ضلعی صدر حاجی گل رحمٰن صافی، شوریٰ کمیٹی کے ممبران قومی مشر حاجی معروف شاہ صافی، حاجی مسعود صافی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بے تاج بادشاہ صدر اکبر خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی*