November 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس کا چار گھنٹے طویل تیسرا سیشن

20250521_113122

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس کا چار گھنٹے طویل تیسرا سیشن

وزیراعلی مریم نواز شریف نے 17 اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دے دی

اضلاع کو بیوٹی فکیشن اور بہتری کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت

حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان

صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعلی مریم نواز شریف

وزیراعلی مریم نواز شریف کا الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن بنانے کا حکم

وزیراعلی مریم نواز شریف کا پوسٹر بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم

پنجاب بھر میں روٹی کی یکساں سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلی مریم نواز شریف کی تمام شہروں کی روڈز پر لین مارکنگ کی ہدایت

صوبہ بھر میں بلڈنگ بائی لازکے مطابق عمارتوں کی تعمیر یقینی بنانے کا حکم

زیر تعمیر عمارتوں کا بلڈنگ مٹیریل روڈز پر پھیلانے پر پابندی

صوبہ بھر میں سٹینڈرڈ ڈیزائن کے مطابق غلہ منڈی، فروٹ اور سبزی منڈیاں بنانے کی ہدایت

چنیوٹ کی فرنیچر مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کی ہدایت

ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کے ریگولر وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

عیدالاضحی پر ایس او پیز کے مطابق کیٹل مارکیٹ لگائی جائیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

پارکس میں سرسبز گھاس سے منظر خوبصورت لگتا ہے، فوارے اور آبشاریں بھی بنائی جائیں، وزیراعلی مریم نواز شریف