🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *20 مئی 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، آرمی چیف
🚨(2) اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، جنرل عاصم منیر
🚨(3) وفاقی کابینہ اجلاس، حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
🚨(4) ائیرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا
🚨(5) اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، عمران خان
🚨(6) 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی
🚨(7) برطانیہ نے غ ز ہ میں وحشیانہ فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کردیے
🚨(8) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خبر بھارتی میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
🚨(9) صدر مملکت، وزیرِ اعظم، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد
🚨(10) ملک بھر میں ںدھ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی
🚨(11) وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے
🚨(12) چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینےکا اعلان
🚨(13) عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
🚨(14) شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں جاں بحق 4 بچوں کی میتیں رکھ کر دھرنا دوسرے روز بھی جاری
🚨(15) بھارت جیسا آپریشن کے الیکٹرک کے خلاف بھی کیا جائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی
🚨(16) کراچی میں کالج سے گھر واپس لوٹنے والی طالبہ مبینہ طور پر اغوا
🚨(17) یوٹیوب چینلز بلاکنگ کی نہ کوئی فہرست بنائی نہ وفاق کو ارسال کی، پی ٹی اے کی تردید
🚨(18) پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی
🚨(19) نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی
🚨(20) بہاول نگر: سرکاری اسکول کی 8 ویں جماعت کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق
🚨(21) کراچی: ڈرائیور مال گاڑی روک کر چائے لینے اتر گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
🚨(22) سندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی
🚨(23) وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
🚨(24) کراچی: مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد شدید زخمی
🚨(25) کراچی: ڈمپر نے وہیل چیئر کو روند ڈالا، معذور شخص جاں بحق
🚨(26) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اصافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہوگئی
🚨(27) پاکستان نے بھارت کو 1-14سے شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
🚨(28) عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو ’ذہنی مریض‘ اور ’سستا شاہ رخ خان‘ قرار دیدیا
🚨(29) 96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری
🚨(30) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاق
🚨(31) علاقائی اور عالمی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیا
🚨(32) نور مقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
🚨(33) سپریم کورٹ نے ر ی پ کے جرم میں ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا
🚨(34) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
🚨(35) پاکستان سکھ مذہب کے کئی مقدس مقامات کا محافظ ہے اور ہر سال ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
🚨(36) آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز
🚨(37) حج کی ادائیگی کیلئے بیلجیئم کا نوجوان ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کرکے سعودیہ پہنچ گیا
🚨(38) پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7جون بروز ہفتہ ہونے کے قوی امکانات ہیں، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
🚨(39) وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
🚨(40) بھارتی پارلیمان میں ٹرمپ پر وار، جنگ بندی میں امریکی صدر کی ثالثی کا انکار کردیا.
🚨(41) پاکستان ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے، چین
🚨(42) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلس طینیوں کو حج کرانے کا اعلان
🚨(43) ڈی جی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، شہری کو رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑدیا گیا
🚨(44) سرگودھا: مخالفین کو پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار
🚨(45) لاہور: 2 لڑکوں کو چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانیوالے پولیس افسر کو گرفتار کرنے کا حکم
🚨(46) پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی
🚨(47) ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
🚨(48) مخصوص نشستیں کیس؛ کیا دو ججوں کو واپس لانے کیلئے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، آئینی بینچ
🚨(49) واہگہ کے راستے افغان-بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ جاری، درجنوں ٹرک بھارت روانہ
🚨(50) حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا
🚨(51) راولپنڈی: چرچ میں نقب زنی کی واردات، قیمتی سامان چوری، مقدمہ درج
🚨(52) ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور
🚨(53) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 283 روپے 99 پیسے کی سطح پر بند
🚨(54) اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار
🚨(55) تاجروں کا انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ
🚨(56) آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئر ایسوسی ایشن
🚨(57) سی ڈی ڈبلیو پی نے 249 ارب مالیت کے 10 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے
🚨(58) اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 21 پاسپورٹس برآمد
🚨(59) دیر لوئر: اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی
🚨(60) پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، یونیسیف
🚨(61) آپریشن سندور کے بعد بھارت کا سفارتی محاذ بھی ناکام ہوگیا، ٹیلی گراف کا بڑا انکشاف
🚨(62) بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی