November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ،کنری گورنمنٹ گرلزڈگری کالج عمارت

IMG-20250520-WA0290

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ،کنری گورنمنٹ گرلزڈگری کالج عمارت بوسیدہ ہوگئی،تعلیمی سرگرمیاں متاثر،بجٹ کی کمی کی وجہ سے کالج مسائل کی آماجگہ بن گیا،شہری وسماجی حلقوں کی جانب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کنری گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کی عمارت خطرناک حد تک بوسید ہ وزبون حال ہوچکی ہے 2005میں یہ عمارت تعمیرکی گئی تھی، گزشتہ بارشوں کی وجہ سے عمارت کی دیواروں اور چھتوں میں خطرناک حد تک دراڑیں پڑچکی ہیں،کلاس رومز،لیب،آڈیٹوریم ہال اوربرآمدے کے فرش ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں اوروہ زمین میں دھنس چکے ہیں صورتحال کی وجہ سے عمارت کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے، اورکسی بھی وقت بڑاحادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے، اس وقت فرسٹ ایئر،انٹرسمیت ڈگری کالج کی کلاسوں کیلئے کالج میں 11سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں،طالبات کی مذکورہ تعداد کیلئے کالج کی پرانی عمارت ناکافی ہے، جس کے باعث زیرتعلیم طالبات اورانتظامیہ مشکلات میں مبتلاہیں اورطالبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،طالبات کی تعدادمیں اضافہ کے باعث کالج کیلئے بڑی اور نئی عمارت کی اشدضرورت ہے،کالج میں پانی کی قلت کی وجہ سے درخت،پودے اورسبزہ زارخشک سالی کاشکارہیں،بجٹ کی کمی کے باعث دیگر گھمبیرمسائل بھی درپیش ہیں، صورتحال کی وجہ سے شہر ی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔