سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی *ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
*سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
*ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی سوبہودیرو میں عوام کے ساتھ کھلی کچھری کا انعقاد*
کھلی کچھری میں ایس ایس پی کہ ساتھ متعلقہ پولیس افسران سمیت سوبہودیرو اور گرد و نواح کے علاقہ مکینوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی
*ایس ایس پی خیرپور* کی آمد پر عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا
*ایس ایس پی خیرپور* نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچھری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے
خیرپور پولیس سے جلد کالی بہیڑوں کو نکال کر ان کے خلاف ڈپارٹمنٹل کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی خیرپور
ایس ایس پی خیرپور نے علاقہ عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی مسائل فوری حل کے لیے *کمیونٹی پولیسنگ* عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہے
ضلع بھر میں عوام کی جانب سے کھلی کچھری کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام کہ مسائل اور شکایات کا فوری ایکشن لیا جائے گا، اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ایس ایس پی خیرپور
کہلی کچہری میں ایس ایس پی خیرپور کو سائلین کی جانب سے 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ان کہ فوری حل کہ لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری حل کہ لیے احکامات جاری کئے گئے
میری آفیس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، عوام کسی بھی وقت میرے دفتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کریں انہیں جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے گا، ایس ایس پی خیرپور
معاشرے میں جو اچھے لوگ ہیں وہ پولیس کے دوست و بازو بنیں، پولیس کے کان اور آنکھیں بنیں اور پولیس کا ساتھ دیں، جب اچھے لوگ پولیس کا ساتھ دیں گے تو گندے لوگ تھانوں میں نہیں آئیں گے، اچھے اور شریف لوگ تھانوں میں اپنے مسائل کہ حل کہ لیے بلا جھجک آئیں، ایس ایس پی خیرپور
ایس ایس پی خیرپور نے کھلی کچھری میں شریک ہونے والوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے
*ترجمان خیرپور پولیس*