اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے احکامات پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر کاروائیاں، سب ڈویژنل
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے احکامات پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر کاروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کا باعث بننے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں، انہوں نے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے تجاوزات کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے 28 ہزار روپے اور کچہری روڈ پر دکانداروں کو 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ حق بازار میں عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو عوامی دشواری کے پیش نظر بازار کو فوری طور پر کلیئر کرنے کے لیے وارننگ بھی دی، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوام کے لیے دشواری کا باعث بننے والی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کرنے والے دکاندار سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں۔