November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے ستھرا

IMG-20250520-WA0280

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے ستھرا پنجاب پروگرام عاصم محمود کا ضلع اوکاڑا کا دورہ، انہوں نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے صفائی انتظامات بارے عوام الناس سے فیڈ بیک بھی لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم علی خان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ضلع بھر کے متعدد مقامات پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات بارے لوگوں سے تاثرات دریافت کیے، اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ستھرا پنجاب پروگرام عاصم محمود نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول اور تعفن سے پاک آب و ہوا عوام کا بنیادی حق ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے صفائی ستھرائی انتظامات کے ساتھ ساتھ سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے، تجاوزات مارکیٹوں، گلیوں، بازاروں سمیت پبلک پوائنٹس کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور عوام کے لیے دشواری کا باعث بھی ہے اس لیے ضلع بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن تسلسل سے جاری رکھا جائے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کو اپنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں، اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی سے بھرپور تعاون کریں، اس کے علاوہ اپنے ارد گرد گلی محلوں اور سڑکوں پر نظر رکھیں اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں کو دیں تاکہ صفائی ستھرائی اور پورے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں فوری طور پر اقدامات کیے جا سکیں، مشیر وزیراعلی پنجاب برائے ستھرا پنجاب مہم عاصم محمود نے ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔