November 16, 2026

سکھر۔رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل تنظیم اسٹیپ فائونڈیشن ضلع سکھر کے صدر

IMG-20250520-WA0274

سکھر۔رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی

دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل تنظیم اسٹیپ فائونڈیشن ضلع سکھر کے صدر اعجاز شاہ اور جنرل سیکریٹری غلام مجتبیٰ زنگیجو پریس ترجمان اشفاق احمد کھوسو منتخب ہوگئے۔اسٹیپ فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے نو منتخب عہدیداران کا تنظیمی کام مرکزی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ کی بے مثال قیادت میں بہترین انداز میں کرنے کا عزم گزشتہ روز اسٹیپ فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے سالانہ انتخابات چیئرپرسن شائستہ بلوچ ، مرکزی رہنما نصیر حسین شاھ اور ولی محمد بھیو کی نگرانی میں ہوئے۔جس میں ضلع سکھر کی باڈی میں صدر اعجاز شاھ ، سینیئر نائب صدر خوشی محمد شیخ ، نائب صدر کامران بیھن ، جنرل سیکریٹری غلام مجتبیٰ زنگیجو ، جوائنٹ سیکریٹری دیدار چانڈیو ، پریس سیکریٹری اشفاق کھوسو اور انفارمیشن سیکریٹری ساجد مہر منتخب ہو گئے۔اس موقع پر چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے کہا کہ عھدہ ایک ایم ذمّہ داری ہوتی ہے اور جب یہ عھدہ مخلوق خدا کی خدمت کا ہو آج انسان تو بڑھ رہےہیں لیکن انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے خواتین کے ساتھ ظلم وزیادتی کے واقعات بہت زیادہ بڑھ رہےہیں اور اسٹیپ فاؤنڈیشن نے ہمیشہ اللہ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے