سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی )روہڑی قومی شاہراہ پرحادثہ تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا نوجوان موقع پر جاں بحق ڈرائیور فرارسکھر کے علاقے پٹنی تھانہ
سکھر رپورٹ سید نصیر حسین زیدی )روہڑی قومی شاہراہ پرحادثہ تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا نوجوان موقع پر جاں بحق ڈرائیور فرارسکھر کے علاقے پٹنی تھانہ کی حدود میں منگل کی صبح تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 36 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا افسوسناک واقعہ ٹنڈو نارا کینال پولیس چوکی کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جاں بحق نوجوان کی شناخت منٹھار شیخ ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے جو روہڑی کے علاقے چھوٹی پٹنی کا رہائشی اور محنت مزدوری کے لیے آرامشین جا رہا تھا ذرائع کے مطابق متوفی روزگار کی تلاش میں موٹرسائیکل پر گھر سے نکلا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیاحادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جہاں کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی جاں بحق نوجوان کی لاش جب آبائی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار ہو گئی اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی اہل خانہ اور رشتہ داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلِ محلہ تعزیت کے لیے پہنچ گئے پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور کی تلاش کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔