ترجمان محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب ملتان
ترجمان محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب ملتان
19 مئی 2025
سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کا ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد کے رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کی عمارت کی زبوں حالی اور اسٹاف کی غیر موجودگی بارے سوشل میڈیا خبر کا نوٹس
سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی نادیہ ثاقب کی سپیشل سیکریٹری جنوبی پنجاب کو رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کا جلد از جلد دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کی عمارت کا ایک بڑا حصہ 2022میں محکمہ بلڈ نگ کی انسپکشن میں سروس ڈیلیوری جاری رکھنے کے لیے خطرناک قراردیا جاچکا ہے: سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی پنجاب نادیہ ثاقب
رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کی عمارت کی سکیم ازسرِ نو تعمیر کے لیے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوچکی ہے: سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب
رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کی نئی سکیم میں عمارت کی تعمیر اور بائیو میڈیکل مشینری اور دیگر طبی آٓلات کی خریداری بھی کی جائے گی: سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی نادیہ ثاقب
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی محمد شہباز حسین کی ہدایات پر سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ان ایکشن
ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر ہونے پر ا نچارج رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج ڈاکٹر ندیم اسماعیل اور ڈسپنسر قدوس شاہ کو ذاتی شنوائی کے لیے کل بروز منگل مورخہ 20مئی کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔
رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کی عمارت کے خطرناک حصہ میں سروس ڈیلیور ی کا عمل روک دیا گیا ہے:: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج کے قدرے محفوظ حصہ اور ایک علیحدہ تعمیر کردہ ہال میں سروس ڈیلیور ی جاری ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل ہر صورت جاری رکھا جار ہا ہے:: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
٭٭٭٭