November 17, 2026

ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ سید عابد حسن رضوی ریٹائر ہوگئے

20250518_143119

ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ سید عابد حسن رضوی ریٹائر ہوگئے
ان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب ڈویژنل انفارمیشن آفس بہاول پور میں منعقد ہوئی
بہاول پور:19/مئی ( ) سید عابد حسن رضوی ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور آج اپنے 32 سالہ شاندار سفر کے بعد باقاعدہ طور پر محکمہ تعلقات عامہ سے ریٹائر ہو گئے۔سید عابد حسن رضوی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے پوری ذمہ داری اور وقار سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب ڈویژنل انفارمیشن آفس بہاول پور میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ پنجاب عابد نور بھٹی، ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاول پور محمد طارق اسماعیل،ڈی پی آر فیصل آباد ڈویژن مقبول ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز لودھراں نعمان مسعود خان، اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر، پبلک ریلیشنز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نسیم ندیم اورڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز بہاول پور کے دیگر اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران اُن کے اعزاز میں خصوصی کیک کاٹا گیا اور اُن کی طویل خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔سید عابد حسن رضوی نے تعلقات عامہ بہاول پور سے بطور آرٹیکل رائٹر سروس کا آغاز کیا اور ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور میں بھی بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سنجیدگی اور فرض شناسی کو شعار بناکر شفاف ابلاغ اور متوازن رپورٹنگ کے ذریعے محکمے کے وقار کو سربلند رکھا۔ سید عابد حسن رضوی نے تقریب میں موجود شرکا اور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر رفقاء کار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے عرصہ کی خوشگوار یادیں میری زندگی کا حسین باب اور سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر سٹاف نے دعا کی کہ سید عابد حسن رضوی کی ریٹائرمنٹ کا یہ نیا سفر، آرام، سکون اور خوشیوں سے بھرپور ہو۔ اُن کی صحت تندرست، دل مطمئن اور زندگی پُرمسرت رہے۔
٭٭٭