قصور
شہر کے بیشتر مین ہول کھلے،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،ستر سالہ بزرگ شہری مین ہول میں گر کر زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں جبکہ انتظامیہ بڑے بڑے دعوے کرنے میں مصورف ہے
شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جنہیں کئی کئی دنوں نہیں اٹھایا جاتا جس کا تعفن رہائشیوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں شہر کی معروف شاہراہ کھارا روڈ پر دن کے چوبیس گھنٹے،ہفتے کے سات دن اور مہینے کے تیسں دن یہی صورتحال رہتی ہے
گزشتہ دن شہر کے علاقہ بیرون کوٹ عثمان خان میں مین شاہراہ پر مین ہول کھلا ہونے کے باعث ستر سالہ ضعیف العمر شہری مین ہول میں گر گیا
کوٹ علی گڑھ کا ستر سالہ محمد حنیف مین سڑک پر چلتے ہوئے مین ہول میں گرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے اہلیان علاقہ اور مقامی تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور
ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی
اہلیان علاقہ کے مطابق علاقے بھر میں مین ہول کھلے ہیں جن میں اکثر و بیشتر لوگ گرتے رہتے ہیں
شہریوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث انتظامیہ کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات