ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مون سون بارشوں کے بعد ہارون آباد کی سڑکیں پانی سے بھر گئی جس پر ن لیگء سوشل میڈیا نے وائیٹل گروپ کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا شروع کر دیا اور اپنے گناہ وائیٹل گروپ کے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ن لیگ کے پروپیگنڈا کے جواب دیتے ہوئے چوہدری ہارون الرشید نے کہا کہ یہ تباہی اور اس تباہی کے ذمے دار پچھلے پانچ سال کے نااہل، نالائق، نکمے اور وہ نمائندے ہیں جن کا ہارون آباد سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا جن میں سے ایک لاہور اور دوسرا دبئی کا شہری تھا۔ اس تباہی کے ذمے دار وہ تھرڈ کلاس لوگ ہیں جنہوں نے پانچ سال اسمبلی میں بیٹھ کر حلقہ کے لئے اک بار بھی آواز نہ اٹھائی گونگے اور بہرے تو تھے ہی ساتھ ساتھ علاقہ کے مسائل کے متعلق اندھے بن کر بھی رہے، جن کے دور میں علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکا، جن کے دور میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اور ہمیں ورثے میں مسائل اور تباہی کے انبار ملے۔ وائیٹل گروہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر اسد چوہدری نے کہا کہ اس تباہی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ہر چھ ماہ بعد ہارون آباد میں صرف مریض چیک کرنے اور ان کو یہ بتانے کے لئے آتے تھے کہ تم نے ڈسپرین کھانی ہے یا پیناڈول اور زیادہ بات ہوتی تھی تو کہتے تھے لاہور میرے کلنک پر آجانا اس طرح وہ ایم پی اے صاحب تو اپنی دکاندار چلا کر فیسیں بٹور لیتے تھے یا یہ بتانے کے لئے آتے تھے کہ ان سے سوال کوئی نہ کرے انہوں نے پیسے دے کر ووٹ لئے ہیں۔ ان کی پھیری گئی تباہی کی وجہ سے حلقہ کی عوام نے ان کو مسترد کیا اور اب اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپانے کے لئے کہتے ہیں کہ دھاندلی کر کے ہرایا ہے تو بھائی تم لوگوں نے ہارون آباد کے حلقہ سے صرف 24 پولنگ جیتے ہیں تم سے زیادہ پولنگ تو تحریک انصاف کے اعظم علی نے جیتے ہیں جو تقریبا 29 ہیں اور بڑی بے شرمی سے جن پر الزام لگایا ہے کہ دھاندلی کی ہے انہوں نے 90 پولنگ جیتے ہیں ہارون سے وائیٹل گروپ کی لیڈ 15000 ووٹ تھی جو اہلیان ہارون آباد کا ہم پر قرض ہے اور عنقریب شہر کے دکھوں کا مداوا ہوگا عنقریب ترقیاتی کام شروع ہونے والے ہیں عنقریب تمہارا یہ زہریلا اور جھوٹا پروپیگینڈا دفن ہونے والا ہے عنقریب تم ہار کے بعد قصہ پارینہ بننے والے ہو عنقریب تمہیں کوئی یہاں پہچانے گا بھی نہیں، عنقریب شہر وفا کو وائیٹل گروپ سنوارے گا اور عنقریب ہم تم سے نہر فور آر والی سڑکوں کے سات کروڑ جو ہڑپ کر لئے گئے ان کا بھی سوال کریں گے۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]