خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر رنگپور بگھور میں بھی پروفیشنل ڈویلیپمنٹ ڈے منایا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر رنگپور بگھور میں بھی پروفیشنل ڈویلیپمنٹ ڈے منایا گیا۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایک ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے خصوصی طور ہر شرکت کی جبکہ صدارت ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال نے کی ۔ اس نشست میں مختلف سرکاری سکولوں کے ہیڈماسٹرز اور ٹیچرز نے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈے منانے کا مقصد اس ٹریننگ کے ذریعے اساتذہ کرام کی صحلاحیتوں کو جلا بخشناہے جوکہ حکومت کا نہایت مستحسن اقدام ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام ہر زور دیا کہ وہ جدید تدریسی مہارتیں سیکھ کر کلاس روم میں بچوں کو ان سے بھرپورطریقے سے مستفید کریں تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ دوران ٹریننگ ماسٹر ٹریننر ملک ریاض حسین بگھور نے لیکچر کے ذریعے شرکاء کو خوب مستفید کیا۔ نقابت کے فرائض ملک خالد ندیم راہداری نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔