November 16, 2026

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایم ڈی کیٹ 2025 سے متعلق اہم اپڈیٹس:

20250518_143119

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اعلان کردہ ایم ڈی کیٹ 2025 سے متعلق اہم اپڈیٹس:

ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان ستمبر 2025 کے آخر میں لیا جائے گا۔

امتحان کا طریقہ پیپر بیسڈ (کاغذی) ہوگا۔

طلباء کو 180 ایم سی کیوز حل کرنے کے لیے 3 گھنٹے دیے جائیں گے۔

کل سوالات کی تعداد 200 سے کم ہو کر 180 کر دی گئی ہے۔

ایک عارضی (provisional) ایم ڈی کیٹ بھی لیا جا سکتا ہے (مزید تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی)۔

ایک نیا نصاب (syllabus) متعارف کروایا جائے گا جو مئی 2025 کے آخر تک اپلوڈ کر دیا جائے گا۔

رجسٹریشن پورٹل جولائی 2025 کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لیے امیدوار کا سی این آئی سی یا ب فارم نمبر درکار ہوگا (والد کا شناختی کارڈ قابل قبول نہیں ہوگا)۔

ڈومیسائل کی پابندی ہوگی، یعنی ہر طالبعلم صرف اسی صوبے یا ایڈمٹنگ یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ دے سکتا ہے جس کا وہ ڈومیسائل رکھتا ہو۔

امتحان صوبوں کی ایڈمٹنگ یونیورسٹیز کے ذریعے لیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی نے سوالات کا ایک بینک تیار کیا ہے تاکہ ملک بھر میں یکساں معیار کا ٹیسٹ ہو۔

ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ 3 سال کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔ البتہ اس کی مدتِ قبولیت پر سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی جاری ہے، اور کسی بھی تبدیلی سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اس سال دبئی میں ٹیسٹ سینٹر قائم نہیں کیا جائے گا۔

طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئے نصاب کے مطابق تیاری کریں اور اپنی منصوبہ بندی اسی کے مطابق ترتیب دیں۔