November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات نے میڈیا

IMG-20250518-WA0137

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوءے کہا ہےکہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔ جس پر پوری پاکستانی قوم پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اس شاندار فتح پر عوامی جوش و خروش دیدنی ہے۔ پاکستان کی عظیم فتح کی خوشی میں ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں اور پاک فوج کے ساتھ بھرپورطریقے سے اظہاریکجہتی کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کاروائی پر فخر ہے ۔الحمد اللہ دنیا نے جان لیاکہ پاک افواج ناقابل تسخیرجذبوں اور صلاحیتوں سے مزئین ہے۔ راجہ محمد اشرف حیات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا اور قوم کو فتح سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم یکجا ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جنگ میں شاندار کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے چند گھنٹوں میں ایسی کاری ضربیں لگائیں ،بھارتی جنگی غرور خاک میں مل گیا۔ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں مگر خود مختاری، سرحدوں او ملکی وقار کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوئی۔