فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد انسانیت احترام اور خدمت کا عملی مظاہرہ ہے ڈاکٹر حنا عباس سیال
فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد انسانیت احترام اور خدمت کا عملی مظاہرہ ہے ڈاکٹر حنا عباس سیال
یہ کیمپ انسانیت کی خدمت اور فلاح کے جذبے کے تحت لگایا گیا جہاں علاج کے ساتھ ساتھ پیار خلوص اور راحت بھی بانٹی گئی ماہر امراض جلد ڈاکٹر حنا عباس سیال کی گفتگو
جھنگ (محمد ناصر) شعبہ خدمت خلق ڈاکٹر عبدالسلام بیگ اور محمد شفیق رحمانی کی زیر نگرانی ماہر امراض جلد ڈاکٹر حنا عباس سیال نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا فری میڈیکل کیمپ میں 250 سے زائد افراد کے مفت میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر حنا عباس سیال نے کہا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کا مقصد مشکل کی گھڑی میں ہم ہر ممکن مدد کے لیے صف اول پر اپنی خدمات پیش کر رہی ہے مہنگائی کے اس دور میں روٹی مشکل سے پوری ہو رہی ہے ایسے حالات میں علاج معالجہ غریب و سفید پوش افراد کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے مخلوق خدا کی خدمت وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنّت کا ذریعہ ہے کسی زخمی دل پر محبت و شفقت کا مرہم رکھنا اﷲ کی خُوش نودی کا ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ خلقِ خدا کے عام معنیٰ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے خدمت خلقِ خدا محبت الہٰی کا تقاضا ایمان کی روح اور دنیا وآخرت کی کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے صرف مالی اعانت ہی خدمت خلق نہیں بلکہ کسی کی کفالت کرنا کسی کو تعلیم دینا مفید مشورہ دینا کوئی ہنر سکھانا علمی سرپرستی کرنا تعلیمی ورفاہی ادارہ قائم کرنا کسی کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان جیسے دوسرے امور خدمت خلق کی مختلف راہیں ہیں