November 16, 2026

کراچی میں سفاکیت کی انتہا: بیٹوں نے باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کی

20250518_142227

کراچی میں سفاکیت کی انتہا: بیٹوں نے باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کی

کراچی — شہر قائد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں سگے بیٹوں نے معمولی جھگڑے پر اپنے ضعیف والد کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد یہ لرزہ خیز حقیقت کھل کر سامنے آئی کہ ملزمان نہ صرف اپنے والد کو قتل کر چکے تھے بلکہ اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس بے دردی سے یہ نوجوان، جنہیں والدین اپنی زندگی کی کمائی اور دعاؤں سے پروان چڑھاتے ہیں، اپنے ہی محسن کی لاش کو گھسیٹ کر لے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول اکثر بیٹوں کو کام کاج کرنے کی تلقین کیا کرتے تھے، جو مبینہ طور پر ان کے لیے ناگوار گزرا۔

ماہرین سماجیات کے مطابق یہ واقعہ ہمارے معاشرتی زوال کی ایک افسوسناک مثال ہے، جہاں والدین کی عزت، شفقت اور قربانیوں کو یکسر فراموش کر دیا جاتا ہے۔

اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں والدین کے تحفظ کا احساس باقی رہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو نیک اور فرماں بردار اولاد عطا فرمائے، اور والدین جیسے عظیم رشتے کی قدر کرنے کی توفیق دے۔ ورنہ ایسے نافرمان اور بدبخت بیٹے، جنہیں دیکھ کر سانپ بھی شرما جائے، سے تو بے اولاد ہونا بہتر ہے۔