عزم و حوصلے کی چٹان ، ڈاکٹر محمد قیوم خان خصوصی رپورٹ: راجہ نور الہی عاطف
عزم و حوصلے کی چٹان ، ڈاکٹر محمد قیوم خان
خصوصی رپورٹ: راجہ نور الہی عاطف
اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نےخوشاب کو مختلف حوالوں سے وطن عزیز میں ممتاز مقام عطا کیا ہے ۔ تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے خوشاب کو ملک بھر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے ۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی حالیہ شاندار کارکردگی صوبائی لیول پر مثالی قرار دینے سے ضلع خوشاب کو اللہ تعالی ا نے ایک مرتبہ پھر صوبائی سطح پر اعزاز سے سرفراز کیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں پنجاب بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اعلی ا کارکردگی کی بنا پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا نام ترکی جانے والے سرکاری مطالعاتی دورے کے وفد میں شامل کیا گیا ۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی شاندار الفاظ میں خوب پذیرائی کی اور سیکرٹری تعلیم کو حکم دیا کہ ترکی جانے والے وفد میں سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کو بھی شامل کیا جائے ۔ یاد رہے کہ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے چند ماہ قبل محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کا قلمدان سنبھالا ۔ موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی فلاح بہبود کے لیے مثالی کردار ادا کرتے ہوئے دن رات ایک کر دیا ۔ ان کی اس مساعی جمیلہ کے نتیجے میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی حالت بدل گئی ۔ تعلیمی معیار اور خوبصورتی کے لحاظ سے ضلع خوشاب کے سکولوں کو صوبائی لیول پر ممتاز مقام حاصل ہو گیا ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع بھر میں محکمہ ء تعلیم کے لیے ایک اور انقلابی قدم یہ اٹھایا کہ اپنی مدد ْپ کے تحت سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے کام کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام کو اس حوالے سے خوب متحرک کیا ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی اس پر خلوص کوشش کے نتیجے میں،مختصر عرصے میں ، اب اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع کے درجنوں سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم فنکشنل ہو چکا ہے ۔ جس کا کریڈٹ بلاشبہ سی ای او ایجوکیشن خوشاب کو جاتا ہے ۔ اسی طرح ان سرکاری تعلیمی اداروں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حوالے سے بھی جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے قابل تقلید شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی خدمات کا صوبائ لیول پر شاندار اعتراف ضلع بھر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
یہ لمحہ ضلعی تعلیمی افق پر غیر معمولی وقعت کا حامل ہے کہ معزز وزیرِ تعلیم نے ڈاکٹر محمد قیوم خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈی ای اے خوشاب کی غیر معمولی انتظامی کارکردگی، مثالی تدبر، اور تعلیمی میدان میں قابلِ قدر خدمات کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے اُن کے لیے ترکی کے سرکاری مطالعاتی دورے کا اعلان فرمایا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی مؤثر قیادت، نتیجہ خیز حکمتِ عملی، اور خدمات کے تسلسل کا زندہ ثبوت ہے۔
ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع خوشاب میں نہ صرف تعلیمی بہتری کو ترجیح دی، بلکہ تدریسی ماحول کو فعال، ادارہ جاتی نظم کو مربوط، اور تعلیمی نظم و نسق کو جدید طرزِ عمل سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اُن کی رہنمائی میں جو اقدامات اٹھائے گئے، اُن کے ثمرات آج طلباء، اساتذہ کرام ، اور تعلیمی عملہ ہر سطح پر محسوس کر رہا ہے۔
یہ اعزاز ایک ایسے طرزِ عمل کا اعتراف ہے جو بصیرت، اخلاص، اور قومی ذمہ داری کے احساس سے مزین ہے۔ یہ تمام تعلیمی منتظمین اور کارکنان کے لیے ایک مثبت مثال ہے کہ خلوص نیت، مسلسل جدوجہد، اور فکری بلوغت کے ذریعے کیسی روشن کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برسبیل تذکرہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر قیادت ڈی ای او سیکنڈری سکولز یاسین ساجد ، ڈپٹی ڈی او سیکنڈری ملک شیر بہادر، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی ، ڈپٹی ڈی او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا اور دیگر ضلع بھر کے آفیسر تعلیم مردانہ و زنانہ کا شعبہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فروغ کے لیے کردار بلا شبہ زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب کے صاحب صلاحیت ان فرض شناس آفیسرز کی پوری ٹیم ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کی قیادت میں قابل تقلید کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کی ٹیچرز یونینز کے راہنماؤں ملک امتیاز اعوان، ملک شوکت حیات شاہی کھرل ،ملک احسان خالق لغاری،، ملک محمد رمضان دھون، مہر شکیل. احمد اور صاحب خان سمیت دیگر عوامی ،سماجی اورتعلیمی حلقوں نے محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی آن، بان شان ، جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔