November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی جناب ملک قمر عباس کارلو کا ایک اور اعزاز

IMG-20250518-WA0038

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر تھل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی جناب ملک قمر عباس کارلو کا ایک اور اعزاز ، ماہ اپریل میں زیادہ سے زیادہ سول کیس نپٹانے پر بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کی عطائیگی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی جناب ملک قمر عباس کارلو کو یہ حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی جناب سردار محمد اقبال ڈوگر کی طرف سے عطا کیا گیا ۔ یاد رہے کہ علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار جناب ملک قمر عباس کارلو کا تعلق نورپور تھل سے ہے ۔ آپ یہاں کی معروف زمیندار کارلو برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف نہایت ہردلعزیز، برد بار، ملنسار، پروقار اور ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں ۔ یاد رہے کہ جناب ملک قمر عباس کارلو کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر حسن کارکردگی اعزازات وانعامات سے نوازا جا چکا ہے ۔