November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او پنجاب کے ریجنل ہیڈ شاہ نواز خان کی پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تحصیل نورپورتھل

IMG-20250518-WA0035

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی او پنجاب کے ریجنل ہیڈ شاہ نواز خان کی پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تحصیل نورپورتھل آفس آمد، آفیسرز و دیگر سٹاف کی طرف سے پرتپاک استقبال ۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ پنجاب شاہ نواز خان نے تحصیل نورپورتھل کے مختلف کمیونٹی سیشنز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے ذہنی اور جسمانی نشرونما میں کمی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ صحت و صفائی کا نہ ہونا اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی اچھی صحت اور بہترین نشرونما کے لیےضروری ہے کہ انہیں جانوروں کے فضلہ سے دور رکھیں اور جانوروں کے فضلہ کومناسب جگہ ٹھکانے لگائیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے آفس میں بی سی سی آفیسر ملک عبدالواحد سگو، ڈپٹی مینیجر شعیب طارق ، ایریا مینیجرایس پی او عصمت اللہ نیازی اور دیگر عملہ سے ملاقات بھی کی اور مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، نکاسی ء آب اور صحت و صفائی کے حوالے منصوبوں کی صورتحال کے بارے معلومات حاصل کیں. یاد رہے کہ ایس پی او پنجاب کے ریجنل ہیڈ شاہ نواز خان کا یہ دورہ ایس پی او پنجاب کے سولہ اضلاع کے 200 دیہاتوں میں پی آر ایم ایس سی کے ساتھ مل کر صاف پانی، نکاسی ء آب اور صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی اور رویوں کی تبدیلی کی مہم کا حصہ ہے.