خبرشامل کرتے ہیں ہارون اباد سے سادات گیلانی سلسلہ کے عظیم روحانی پیشوا پیر سید بابا تھتھے شاہ گیلانی ،بابا نذیر شاہ گیلانی
خبرشامل کرتے ہیں ہارون اباد سے
سادات گیلانی سلسلہ کے عظیم روحانی پیشوا پیر سید بابا تھتھے شاہ گیلانی ،بابا نذیر شاہ گیلانی ، بابابہار شاہ گیلانی( رح ) المعروف 90 والے پیروں کے سالا نہ عرص مبارک کی تقریبات کاانعقاد پیر سید بلال شاہ گیلانی کی زیر صدارت 71 فور ار غلیاں والا ٹبہ کی ہر دلعزیز اور پیر پرست شخصیت حاجی ملک محمد شریف کے گھر پر کیاگیا جس میں مریدین و عقیدت مند اور معزین علاقہ کے ساتھ ساتھ ملک ظفراللہ ملتانی ،ماسٹر مختاراور بشیر احمد انصاری کی بھرپور شرکت جبکہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں عبدالواحد کی بطور مہمان خصوصی شرکت
میاں عبدالواحد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک محمد شریف انتہائی عقیدت و محبت کرنے والے شخص ہیں ہر سال سالانہ عرس پر لنگر وسیع کرتے چلے ارہے ہیں اور علماء کی تقاریر سے شرکاء کو عشق رسول اور ال نبی سے محبت کی طرف راغب کرنے کا درس دے رہے ہیں اللہ پاک انکو دین ودنیا کی کامیابی عطاء فرمائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے طحہ تنویر شاہ نے محمد مصطفی (ص) اور اہل بیت اطہار کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی
اخر میں ملک محمد شریف کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ اداکیا گیا دعا کی گئی اور وسیع لنگر تقسیم کیا گیا رپورٹ عبدالرشید یوسفی بیوروچیف پاور الرٹ نیوز ایچ ڈی ہارون اباد