November 16, 2026

شام کے وقت کینڈل لائٹ ویجل، شہداء کو خراجِ تحسین، تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی نگرانی میں تقریبات

20250516_204446

شام کے وقت کینڈل لائٹ ویجل، شہداء کو خراجِ تحسین، تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی نگرانی میں تقریبات

بہاولنگر ( ) یومِ تحسین 16 مئی کے سلسلے میں شام کے وقت ضلع بہاولنگر کی تمام تحصیلوں چشتیاں، ہارون آباد، منچن آباد اور فورٹ عباس – میں کینڈل لائٹ ویجلز (شمع روشن تقریبات) کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہداء پاک فوج کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ تقریبات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی زیر نگرانی منعقد ہوئیں، جن میں شہریوں، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں، اقلیتی برادری اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریبات میں شرکاء نے ہاتھوں میں شمعیں تھامے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی، قومی ترانہ پڑھا گیا اور وطن سے محبت کا عزم دہرایا گیا۔ شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، اور پوری قوم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
تمام پروگرامز کا اختتام ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور افواجِ پاکستان کی فتح و استقامت کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔