November 16, 2026

*وزیر اعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، پنجاب حکومت کا خواب سانگلہ ہل سے کوسوں دور*

20250516_204446

*وزیر اعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، پنجاب حکومت کا خواب سانگلہ ہل سے کوسوں دور*

*ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کی شہر بھر کی نالیاں اور گٹر ابل پڑے،گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں چلنے لگا،گندگی سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ*

*احمد آباد،حاجی پارک،ماڈل ٹاون،مسلم ٹاؤن،گارڈن ٹاون،سمن آباد،پرانا چہور،اقبالپورہ و دیگر گلی محلوں میں عرصہ دراز سے نالیوں اور گندے نالوں کی صفائی نہ ہوسکی*

*لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بھی ٹھوس،صفائی کی مد میں کروڑوں روپیہ کا ٹھیکہ بھی بے معنی نکلا*

*نئے مینجر کی تعیناتی کے باوجود بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات ٹھیک نہ ہوسکے*

*ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی صرف کوڑے پوائنٹ سے کوڑا اٹھانے تک محدود،شہری سراپا احتجاج بن گئے*

*فوٹو سیشن کی بجائے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کروا کر صاف ستھرے پنجاب کو عملی جامہ پہنچایا جائے، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ*