November 16, 2026

*ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ”یومِ تشکر” منایا گیا*

IMG-20250517-WA0210

*ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ”یومِ تشکر” منایا گیا*

*مسلم لیگ(ن)کے مرکزی دفتر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کے پبلک سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،بعد ازاں دفتر سے ریلی بھی نکالی گئی*

*ریلی کی قیادت چوہدری علی طارق چیمہ،میاں محمد اعظم شریف،جاوید انور بھٹی، مدثر عزیز،چوہدری محمد انیس،حافظ عمر فاروق،چوہدری علی اشرف واہلہ،میاں شاہد نعیم اور محمد حنیف گواسکر سمیت لیگی عمائدین نے کی*

*یوم تشکر ہماری افواج کی بہادری اور صلاحیتوں کے اعتراف کا دن ہے جن کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹھوس پلاننگ کی بدولت حالیہ پاک’ بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ قرار پائی*

*پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کارکردگی اور جرات نے بھارت کا برسوں کا غرور توڑا ہے*دنیا بھر میں بھارت کا تماشہ بنا، تاریخ ہتھیاروں کی تعداد سے نہیں بلکہ جرات، بہادری اور بلند حوصلوں سے رقم ہوتی ہے*

*افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انڈین فوج کو جو سبق سکھایا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی،*

*حالیہ جنگ دشمن کی چال اور پاکستان کے جواب سے لے کر تاریخ کے ایک نئے باب تک مشتمل تھی، ہماری رقم کردہ تاریخ نصاب میں شامل ہو کر ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گئی،*

*میدان عمل میں صرف ہتھیار نہیں جذبہ اور عزم بھی لازم ہوتا ہے مگر ہمارا دشمن بھارت حوصلے، جذبے اور عزم جیسی نعمتوں سے محروم ہے* *چوہدری علی طارق چیمہ اور میاں محمد اعظم شریف کا خطاب*