November 16, 2026

*بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی

IMG-20250517-WA0209

*بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت جا پہنچی*

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے خلاف ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر جلیبی ائیرپورٹ سروسز کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی جس کے خلاف کمپنی نے آج دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وزارت ہوا بازی نے اس بات کی کوئی وضاحت کیے بغیر لائسنس معطل کردیا کہ ادارہ کس طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔