November 16, 2026

*🌐اسٹیٹ بینک نے پین سے لکھی تحریر والےکرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی*

20250516_204446

*🌐اسٹیٹ بینک نے پین سے لکھی تحریر والےکرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی*

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

نیوز سے بات کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔
یعنی یہ اعلامیہ 2014ء میں جاری ہوچکا ہے۔ اب کسی نے سوشل میڈیا پر یاد دہانی کروائی ہے۔ ویسے جس نے بھی یہ خبر پھیلائی ہے اس کی سوچ مثبت ہے۔