November 16, 2026

‏کم عمر شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے منظور کر لیا۔

20250516_204446

‏کم عمر شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے منظور کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شرمیلا ہشام فاروقی کا نجی بل قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا

اٹھارہ سال سے کم عمر مرد اور خاتون کا نکاح غیر قانونی ہو گا۔ قانون سازی

نکاح خواں یقینی بنائے گا کہ میاں بیوی کے پاس نادرا سے جاری کردہ قومی شناختی کارٖڈ موجود ہو گا،قانون سازی

عملدرآمد نہ کرنے والے نکاح خواں کو ایک سال قید کی سزا دی جائے گی، بل

اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی سے نکاح کرنے والے مرد کو دو سے تین سال قید با مشقت کی سزا دی جا سکے گی، بل

اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے ساتھ رہنے کو چائلٖڈ ابیوز سے تعبیر کیا جائے گا، بل

اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کو شادی پر مجبور کرنے والے شخص کو پانچ سے سات سال قید کی سزا دی جا سکے گی،قانون سازی

بچوں کی سمگلنگ یا انہیں جبری طور پر ہجرت پر مجبور کرنے والے شخص کو پانچ سے سات سال سزا دی جا سکے گی،قانون سازی

اٹھارہ سال سے کم عمر انسان کی شادی کرانے پر والدین کو دو سے تین سال قید با مشقت کی سزا دی جائے گی، بل

ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کا مجاز محض متعلقہ سیشن جج ہو گا،قانون سازی

قانون سازی کی منظوری سے 1929 کا بچوں کی شادی کی ممانعت کا ایکٹ منسوخ،قانون سازی