November 16, 2026

اسلام آباد میں شیشہ کیفے مافیا بے نقاب – صحافیوں کو دھمکیاں، قانون کی کھلی خلاف ورزی

20250516_204446

اسلام آباد میں شیشہ کیفے مافیا بے نقاب – صحافیوں کو دھمکیاں، قانون کی کھلی خلاف ورزی
وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے مافیا کی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف پوش علاقوں میں قائم شیشہ کیفیز میں دن دیہاڑے غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں غیر اخلاقی محفلیں، منشیات کا استعمال اور رقص و سرور کی محافل شامل ہیں۔
یہ تمام سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آئی جی اسلام آباد کی جانب سے منشیات کے خلاف بھرپور مہم “نشہ اب نہیں” جاری ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ جب صحافی ان غیر قانونی حرکات کو بے نقاب کرتے ہیں اور اپنے اداروں کے ذریعے عوام کو باخبر کرتے ہیں، تو انہی شیشہ کیفے مالکان کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ بعض صحافیوں کو بلیک میلنگ کے الزامات میں ملوث کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔
کیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان غیر قانونی کیفیز سے لاعلم ہیں یا جان بوجھ کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں؟
. کیا صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرتے ہوئے تحفظ کے حقدار نہیں؟
وزیر داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد فوری طور پر نوٹس لیں۔
پولیس اور انتظامیہ ان شیشہ کیفیز کے خلاف قانونی کارروائی کرے، اور متعلقہ تھانوں کو متحرک کرے۔
صحافتی تنظیمیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
عوام بھی ایسے مقامات سے دور رہیں اور ایسی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
یہ صرف ایک شہر کی نہیں، بلکہ ایک پوری ریاست کی عزت، قانون اور صحافت کی بقاء کا معاملہ ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اس مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔