64

‏لاہور ہائیکورٹ عمران خان فوکل پرسن اظہر ظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت

‏لاہور ہائیکورٹ عمران خان فوکل پرسن اظہر ظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے پولیس کو جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی
24 جون کے آڈر میں جیو فینسنگ کا کہا گیا، پھر ابھی تک اس کا انتظار ہے، ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان
ہم نے ٹیلیفون کمپنیوں کو درخواست کی ہے ، ایس پی پولیس
ابھی تک رپورٹ کیوں نہیں آئی، ایک ماہ گزر گیا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ
ابھی صرف ایک کمپنی کا ڈیٹا آیا ہے، باقی کمپنیوں کا ڈیٹا آنا ہے، ایس پی پولیس
اگر 9 مئی کا ڈیٹا لینا ہو تو دس منٹ میں یہ ڈیٹا لے لیتے ہیں، ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان
اظہر مشوانی کو بیرون ملک کالز کی گئی ہیں، اس کا صرف اتنا قصور ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا چلاتا رہا ہے، ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان
اگر پیر کے دن پولیس ریکارڈ نہ لائی تو آئی جی پنجاب کو طلب کر لیں گے ۔ عدالت
اظہر مشوانی کی والد قاضی حبیب الرحمن عدالت میں پیش ہوئے
جسٹس طارق سلیم شیخ نے قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی
اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو جون میں اغواء کیا گیا، موقف
عدالت اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے، استدعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں