November 16, 2026

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی میں اسسٹنٹ کمشنر عابد قمر شیخ کی کاروائیاں جاری غیر مجاز لیبارٹریز اور لائسنس نہ رکھنے والی

IMG-20250516-WA0216

ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی میں اسسٹنٹ کمشنر عابد قمر شیخ کی کاروائیاں جاری غیر مجاز لیبارٹریز اور لائسنس نہ رکھنے والی کلینک کو سِیل کر دیا تفصیل کے مطابق : ڈہرکی میں گزشتہ طویل عرصے سے عوام کو لوٹنے اور غیر مجاز لیبارٹریز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر شیخ کی ہیلتھ کیئر کمیشن ایس ایچ سی سی سکھر کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کوئیری فرزند علی اور طبی ماہر کیپٹن جاوید علی شیخ کے ہمراہ شہر کی مختلف لیبارٹریز اور لائیسنس نہ رکھنے والی کلینک کے خلاف سخت کاروائیاں کر کے سِیل کر دی گیا جس میں سرفہرست شہر کی سندھ لیب، علی لیب، بھٹی لیب الحسن کلینک سٹی کلینک اور ڈہرکی کلینک شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر شیخ نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے نہیں دیا جائے گا ضرورت پڑی تو اس کاروائی کو مزید بڑھایا جائے گا