ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)اوباڑو کے شہری کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر نے ٹراما سینٹر اوباڑو میں منظور شدہ آسامیوں پر
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد)اوباڑو کے شہری کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر نے ٹراما سینٹر اوباڑو میں منظور شدہ آسامیوں پر عملہ نہ ہونے پر سیکریٹری صحت سندھ کو 14 روز کے اندر عملہ تعینات کرنے کا سختی سے حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق : اوباڑو کے رہائشی سماجی کارکن فائق علی راجڑی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر نے ٹراما سینٹر اوباڑو میں آرٹھوپیڈک، سرجن، نیورو فزیشن، نیورو سرجن، پیڈیاٹرک سرجن، اینستھیزیولوجسٹ، ریسپائریٹری تھراپسٹ جیسی خالی آسامیوں پر 29 مئی سے پہلے عملہ تعینات کرنے کا سخت حکم جاری کیا ہے۔ دوسری صورت میں سیکریٹری صحت سندھ 29 مئی کو خود سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر پیش ہوگا۔دوسری جانب درخواست گزار سماجی کارکن فائق علی راجڑی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالتوں پر یقین ہے، میں نے عوامی حقوق اور بھلائی کے لیے اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور معزز جج صاحبان سے پرامید ہوں کہ تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال اوباڑو میں ادویات کی کمی، ایمبولینس ڈرائیور اور دیگر عملے کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ بینچ سکھر کے حکم پر سیکریٹری صحت جلد ٹراما سنٹر اوباڑو میں عملہ تعینات کرے گا اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ اس وقت ہماری اسپتالیں صرف ریفر سینٹر بن چکی ہیں، زیادہ تر عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہا ہے جو ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن ٹراما سینٹر اوباڑو فعال نہیں ہوا، اسپتال انتظامیہ نے اسے ایمرجنسی وارڈ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں صرف مرہم پٹی کی جاتی ہے، باقی مریضوں کو پنجاب و دیگر شہروں میں علاج کے لیے ریفر کیا جاتا ہے اگر ہمارے ٹراما سنٹر فال ہو جائیں تو ایمرجنسی کی صورت میں وہاں نہیں جانا پڑے گا