November 16, 2026

ڈہرکی شہید مرتے نہیں بلکہ وہ ہمیشہ کے لئیے امر ہو جاتے ہیں جن پر پوری قوم اور پاک فوج کو فخر ہے

IMG-20250516-WA0215

ڈہرکی شہید مرتے نہیں بلکہ وہ ہمیشہ کے لئیے امر ہو جاتے ہیں جن پر پوری قوم اور پاک فوج کو فخر ہے

پاک آرمی کے جی،او،سی پنوں عاقل چھاؤنی دیگر حکومتی اور ایگزیکٹو انتظامیہ کے لوگوں کے ساتھ ڈہرکی میں بھارتی ڈرون حملہ میں شہید ہونے والے نوجوان کے گھر پہنچ گئے

گھوٹکی (ملک بشیراحمد: بیورو ) ڈہرکی پاک آرمی کے جی او سی پنوعاقل چھاؤنی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل میجر جنرل شہریار قریشی نے اپنے دیگر عملہ کے ساتھ بھارتی ڈرون طیارہ کے نیچے گرنے والے ملبے کی زد میں آکر شہید ہونے والے مختیار احمد لغاری کی شہادت پر اس کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرنے شہید کے گھر ڈہرکی پہنچے اس موقع پر جی او سی شہر یار قریشی شہید کے والد عیدن لغاری اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ بڑی گرم جوشی سے ملے اور ان سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر جی او سی پنوعاقل شہر یار قریشی نے کہا کہ مختیار احمد لغاری نے اپنے وطن کی حفاظت اور دفاع میں اپنی جان قربان کر کے شہادت پائی ہے جس پر شہید مختیار احمد لغاری پر قوم اور پاک فوج کو فخر ہے اس موقع پر انہوں نے شہید کے بچوں اور بیوی کو تحائف بھی دئیے جس میں کپڑے ،کتابیں اور دیگر ڈھیروں گھریلو اشیاء شامل تھے اس موقع پر جی،او،سی کے ہمراہ صوبائی وزیر سندھ اسمبلی اکرام اللہ دھاریجو، سندھ اسمبلی کے رکن نادر اکمل خان لغاری ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید محمد علی شاہ، ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر شیخ و دیگر لوگ بھی موجود تھے واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز قبل ڈہرکی کے نواحی گاؤں سرفراز احمد لغاری میں دراندازی کرنے والے بھارتی ڈرون طیارہ کو پاک فوج کے جانبازوں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا جس کے نیچے گرنے والے ملبے کی زد میں آ کر مختیار احمد لغاری نامی نوجوان شہید ان کے والد عیدن لغاری زخمی ہو گئے تھے شہید مختیار احمد نے اپنے ذاتی سوگواران میں ایک بیوہ اور 3 معصوم بچے جس میں 5 اور 7 سال کی 2 بیٹیاں، اور 3 سال کا 1 بیٹا شامل ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی شاہ شہید مختیار احمد لغاری کے نام سے اس کے گاؤں میں بچیوں کے لئیے اسکول، سڑک اور ہسپتال کی منظوری جیسے خوش آئند اعلانات بھی کئیے۔