November 16, 2026

فیصل آباد (نمائندہ) – فیصل آباد کے معروف چناب کلب میں گزشتہ روز ایڈیشنل جج منیر حسین گل اور شہری ضیاء اللہ کے درمیان تلخ

20250516_191628

فیصل آباد (نمائندہ) – فیصل آباد کے معروف چناب کلب میں گزشتہ روز ایڈیشنل جج منیر حسین گل اور شہری ضیاء اللہ کے درمیان تلخ کلامی ایک تلخ واقعے کی صورت اختیار کر گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد بیڈمنٹن کھیل رہے تھے کہ کھیل کے دوران معمولی تنازعہ بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

واقعے کے دوران موقع پر موجود دیگر اراکین نے فوری بیچ بچاو کرایا اور معاملہ مزید بگڑنے سے بچ گیا۔ سوشل میڈیا پر جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعے نے چناب کلب کی فضاء کو متاثر کیا ہے اور مبصرین اس واقعے کو کلچر کی سنگینی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

چناب کلب، جو اپنے معزز اراکین اور بڑے شخصیات کی موجودگی کے باعث شہرت رکھتا ہے، اس قسم کے واقعات کے باعث سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان موصول نہیں ہوا، جبکہ شہریوں اور کلب کے ممبران کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے