November 16, 2026

بہاولنگر: سکول کونسل کے کامیاب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب

IMG-20250516-WA0213

بہاولنگر: سکول کونسل کے کامیاب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں سکول کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے طلباء عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) میاں ظہور احمد تھے، جنہوں نے نو منتخب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری سے حلف لیااس موقع پر آفتاب جام (اے ڈی آر)، عطاء الرحمن ظہر (سی ای او ایجوکیشن)، صغیر احمد جاوید (ڈی او سیکنڈری)، محمد اسلم (ڈی او ایلیمنٹری)، سمیرا شاہین (ڈی او زنانہ)، چوہدری محمد شفیق (ڈپٹی ڈی او مردانہ)، فوزیہ انجم بخاری (ڈپٹی ڈی او زنانہ) سمیت متعدد تعلیمی افسران اور اساتذہ بھی موجود تھےتقریب میں میمونہ اختر، فردوس اختر، نورین جاوید، آسیہ رفیق، فاطمہ گل سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی مہمان خصوصی میاں ظہور احمد نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے عزم و حوصلے کو سراہا اور کہا کہ طلباء نمائندے تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کونسل تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلباء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گی۔