November 16, 2026

یومِ تشکر پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاول نگر میں پروقار تقریب، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

20250514_135021

یومِ تشکر پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاول نگر میں پروقار تقریب، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

بہاول نگر ( ) 16 مئی یومِ تشکر کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاول نگر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے دستے نے سلامی دی گئی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے، ملی ترانے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ تقریب میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے طلبہ نے ولولہ انگیز تقاریر بھی کیں۔

بعد ازاں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں مقررین نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ سیمینار کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران، صحافتی تنظیموں، اقلیتی برادری، امن کمیٹی کے ارکان، طلبہ، مزدور، اور شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور وفاداری کا عزم دہرایا۔

شرکاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر محاذ پر اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔