بہاول نگر: یومِ تشکر پر مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں
بہاول نگر: یومِ تشکر پر مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں
بہاول نگر ( ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر یومِ تشکر کے موقع پر بہاول نگر کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریبات میں ضلعی انتظامیہ، علما کرام، نمازیوں، اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی بقا، امن اور ترقی کے لیے متحد ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ضلعی سطح پر ہونے والی ان مذہبی تقریبات نے قوم میں وحدت، یکجہتی اور شکرگزاری کا پیغام عام کیا۔