November 16, 2026

بہاول نگر: یومِ تشکر پر شہداء کو خراجِ عقیدت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین کی جانب سے قبروں پر چادریں چڑھائی گئیں

20250514_135021

بہاول نگر: یومِ تشکر پر شہداء کو خراجِ عقیدت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین کی جانب سے قبروں پر چادریں چڑھائی گئیں

بہاول نگر ( ) یومِ تشکر کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں مقامی شہداء کے مزارات پر تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں سلامی دی گئی، پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

ان تقریبات میں سرکاری افسران، پولیس، طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی، اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔