November 16, 2026

کمالیہ: ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) جرائم کے خاتمے میں عوام اور صحافیوں کا کردار نہایت اہم ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر

IMG-20250516-WA0211

کمالیہ: ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) جرائم کے خاتمے میں عوام اور صحافیوں کا کردار نہایت اہم ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر

کمالیہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر نے کہا ہے کہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ عوام اور صحافیوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صحافیوں کی علاقائی امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر کا کہنا تھا کہ پولیس فورس جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، مگر اس مشن میں مکمل طور پر کامیابی اُس وقت ہی ممکن ہے جب شہری ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دیں اور حق و سچ پر مبنی صحافت کے ذریعے معاشرتی شعور بیدار کریں۔ اُنہوں نے صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ ان کی بروقت اور سچی رپورٹنگ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کرتی ہے بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کر کے اُن کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ایس ای ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر نے مزید کہا کہ کمالیہ کو ایک محفوظ اور پرامن شہر بنانے کے لیے پولیس ہر وقت تیار ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس پر اعتماد رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔