November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) صدر پریس کلب و سابق ضلعی چیئرمین

IMG-20250516-WA0210

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)
صدر پریس کلب و سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچرڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو نے یوم تشکر کے موقع پر کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کے ضامن ہیں،پاکستانی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت میں اپنی بے مثال بہادری، جواں مردی، اور جنگی مہارت کا ثبوت دیا ہے اور قوم بہادر ماں کے شیر دل بیٹوں پر فخر کرتی ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پرپاک فضائیہ اور افواج پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہیں،پاک فوج اور ایئر فورس کے شاہینوں نے پاکستانی عوام سمیت دینا بھر کے مسلمانوں کاسر فخر سے بلند کر دیا ہے، پاکستانی عوام اور افواج کے درمیان محبت کالازوال رشتہ ہے وطن کے دفاع کیلئے ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے شہداء کو تاقیامت یادرکھاجائے گا، پاکستان کے دشمن آپریشن بنیان مرصوص یاد رکھیں گے،وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت اسکے وجود کو ختم نہیں کر سکتی، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج جوابی کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارہیں