رپوٹٹھثھ عبد العزیز شیخ ,آج پورے ملک کی طرح سجاول ضلع میں بھی یوم تشکر
رپوٹٹھثھ عبد العزیز شیخ ,آج پورے ملک کی طرح سجاول ضلع میں بھی یوم تشکر ۔افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ جناب زاھد حسین رند صاحب ڈپٹی کمشنر سجاول اور ایس ایس پی سجاول جناب عبد الخالق پیرزادو کی لیڈرشپ میں شایان بینکئیٹ میں پروگرام شروع ھوا ۔ جس میں قومی ترانے کے بعد اسکول کے اسٹوڈنٹس نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور ھندوستان کی جارحیت کو رد کیا ۔ اس پروگرام میں شرکت مسٹر نیاز احمد میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سجاول کے ساتھ مھرین اقبال سومرو ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سجاول نے شرکت کی ۔ اس عظیم الشان پروگرام میں گورنمنٹ دفاتر کے ساتھ اینجوز ۔ سول سوسائٹی ۔ اور میڈیا کے ساتھیوں نے شرکت کر کے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔ جناب زاہد حسین رند صاحب ڈپٹی کمشنر سجاول اور جناب عبد الخالق پیرزادو نے افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اور ھندوستان کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ہم اپنے وطن عزیز خلاف کوئی جارحیت برداشت نہیں کرینگے ۔اور وطن کے لیے جان بھی قربان کرنے کو ہر پل تیار ھیں ۔۔۔۔اخر میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ کسی قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا گیا ۔۔ مھرین اقبال سومرو ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سجاول ۔,,