میلسی (بیو رو چیف ) پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر یوم تشکر کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی میلسی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد
میلسی (بیو رو چیف ) پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر یوم تشکر کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی میلسی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا ذوہیب کریم اور ڈی ایس پی میلسی مامون الرشید نے سبز ہلالی پرچم فضا میں لہرایا۔ جس میں شہر بھر سے مختلف شبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کی قیادت میں ریلوے پھاٹک تک ریلی بھی نکالی گئی۔ شرکا نے پاکستان ذندہ باد پاک فوج زندہ پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے لگاۓ اور ملکی سلامتی کیلۓ دعا بھی منگوائی گئی۔